10 نومبر 2013 - 20:30
ایران اور آئي اے ای اے: مشترکہ تعاون کے بیان پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے کے درمیان مشترکہ تعاون کے بیان پر دستخط کردئے گئے ہیں۔

ابنا: ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبرصالحی  اور یوکیا آمانو نے آج تہران میں اس بیان پر دستخط کئے ہیں۔ ابھی یہ بیان میڈیا کو نہیں دیا گيا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کو اراک کے بھاری پانی کی ایٹمی تنصیبات کے معائنے کی اجازت دیدی ہے۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ یہ اجازت ایران کی نیک نیتی کو ظاہر کرنے کے لئے دی گئي ہے اور سیف گارڈ معاہدوں کے مطابق اراک تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینا ایران کی ذمہ داریوں میں شامل نہیں ہے۔ ایران نے آئی اے ای اے کوساحلی شہر بندرعباس کی کان گچین کے معائنے کی بھی اجازت دیدی ہے۔ .......

/169